23 مارچ 2012 - 19:30

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سےمتعلق کمیٹی کے انیسویں اجلاس نےغاصب صہیونی ریاست کیطرف سے عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورفلسطینیوں کے خلاف کئے گئے مظالم اور جولان پر اسرائیلی قبضے کے خلاف پانچ مختلف قراردادوں میں صہیونی ریاست کی مذمت کی ہے۔

ابنا: یہ پہلی بار ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے غاصب اسرائیل کے خلاف پانچ پے در پے قراردادیں منظور ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سےمتعلق کمیٹی کے اس اجلاس میں امریکی نمائندے نے ہر بار کوشش کی لیکن وہ ان قراردادوں کو رکوانے میں ناکام رہے اور یوں یہ قراردادیں امریکہ کی مخالفت کے باوجود منظور ہو گئیں۔ان قراردادوں کی واضع اکثریت کے ساتھ منظوری اس بات کی علامت ہے کہ عالمی برادری صیہونی جرائم سے تنگ آچکی ہے۔ادھر ان قرارداروں کو روکنے میں امریکہ کی ناکامی نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ کے اصلی چہرے کو دنیا پر مزید عیاں کردیاہے۔

امریکہ کی طرف سے غاصب اسرائیل کی کھلی حمایت نے عالمی برادری پر یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ غاصب اسرائیل امریکی حمایت سے تمام جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور امریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ غاصب اسرائیل کے روز افزوں جرائم کی بدولت صہیونی ریاست کے خلاف نفرتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جسکی ایک مثال مختلف امدادی کاروانوں کا مقبوضہ فلسطین کی طرف جانا ہے عالمی مارچ برائے بیت المقدس اسکی ایک تازہ مثال ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والےرضاکار فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تیس مارچ کو فلسطینی سرحدوں پر پہنچیں گے۔بہر حال ان حالات میں رائے عامہ کی عالمی اداروں سے یہ توقع ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف صرف زبانی جمع خرچ پر اکتفانہیں کریں گے بلکہ صیہونی مظالم کو رکوانے کے لئے عملی اقدام کریں گے.
........ 
/169